Tuesday, October 27, 2009

Hadith - سات کبیرہ گناہ

سات کبیرہ گناہ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سات مہلک اور تباہ کن گناہ ہےں، ان سے بچو۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ سات کون سے ہیں؟ .... آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا، کسی آدمی کو ناحق قتل کرنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، جہاد میں لشکر اسلام کا ساتھ چھوڑ کر بھاگ جانا اور اللہ کی پاک دامن بھولی بھالی بندیوں پر تہمت لگانا۔ (بخاری و مسلم)

تشریح: اس حدیث شریف میں جن گناہوں سے بچنے کی تاکید فرمائی گئی ہے ۔ یہ شدید اور خبیث ترین گناہ کبیرہ ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کوموبقات فرمایا ہے۔

مکمل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

No comments: