Tuesday, March 17, 2009

ارکان اسلام

جس طرح کسی بھی عمارت کو قائم رکھنے کے لئےبنیادوں اور ستونوں کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی اسلام کے کچھ ستون اور بنیادیں ہیں جن پر اسلام کی عمارت قائم ہے۔
ان کو ارکان اسلام کا نام دیا جاتا ہے۔
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔
۱۔ گواہی دینا کہ :- اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں جن کی اللہ کے دین میں اطاعت ضروری ہے۔
۲۔ نماز قائم کرنا :- یعنی اسے تمام ارکان اور واجبات کے ساتھ خشوع و خضوع سے ادا کرنا۔
۳۔ زکو'ۃ دینا :۔ جو اس وقت فرض ہوتی ہے جب کوئی ۸۷گرام سونا یا اس کے مساوی کسی چیز یا اتنی نقدی کا مالک ہو جائے ۔اس میں سے سال کے بعد اڑھائی فیصد زکو'ۃ نکالنا ضروری ہے اور نقدی کے علاوہ ہر چیز میں اس کی مقدار معین ہے۔
۴۔ بیت اللہ کا حج کرنا: ۔اس شخص کے لئے جو صحت اور مالی اعتبار سے وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو۔
۵۔ رمضان کے روزے رکھنا: ۔ روزے کی نیت سے کھانے پینے اور ہر ایسی چیز سے جو روزہ توڑنے والی ہو فجر سے لے کر غروب آفتاب تک باز رہنا۔ ( بخاری ، مسلم

No comments: