Monday, December 28, 2009

Advantages of Durood Sharif

درود شریف پڑھنے کا فائدہ
 ہم جو درود شریف پڑھتے ہیں، اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے۔ اس سورة الاحزاب کی دو آیتوں کو ایک ساتھ پڑھیں، دیکھیں کتنی اہم بات سامنے آتی ہے:
 "(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ وہ ذات ِ گرامی ہے کہ وہ تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کے روشنی میں لے آئے"۔
     (الاحزاب:43)
 "بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، مومنو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو"۔
            (الاحزاب:56)
 معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص اندھیروں میں پڑا ہے اور وہ روشنی کا طالب ہے تو اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دلی تعلق پیدا کرنا چاہئے اور اس کام کیلئے اسے درود شریف کی کثرت کرنی چاہئے۔ وہ شخص جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے ےگا تو اللہ تعالیٰ اس پردرود بھیجیں گے (فرشتے بھی) اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ رحمانی درود کے ذریعے اسے ظلمت سے نکال کر روشنی میں لایا جائے گا۔
 نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا مرض ِ نفاق کا علاج ہے۔ اس لئے جو لوگ درود کا اہتمام رکھتے ہیں ان کے اندر نفاق راہ نہیں پاتا۔


--
Fi Aman Allah

with best wishes and regards
Khurram Shahzad
+92 - 333 - 5127596
Visit:
http://123iqra.com
http://123iqraa.blogspot.com
Read archives at:
http://yoursks.googlegroups.com

"صرف وہی چیز انسان کی قسمت میں ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے۔ سورہ النجم آئت 39"

No comments: