Thursday, December 17, 2009

عقل مندی اور حاضر جوابی

ایک دفعہ ہارون الرشید نے بہلول سے کہا کہ اگر تو مجھے ایک سوال کا جواب دے دے تو میں تجھے ایک ہزار اشرفیاں انعام میں دوں گا۔ بہلول نے کہا مجھے اشرفیوں کا تو لالچ نہیں ........ لیکن میں چاہتا ہوں تو مکھیوں کو حکم دے کہ وہ مجھے نہ ستائیں۔ ہارون الرشید نے کہ یہ تو ناممکن ہے، یہ میری مطیع ہی نہیں، بہلول نے کہا جو شخص مکھی کے مقابلے میں اتنا عاجز ہے اس سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔ ہارون بہت شرمندہ ہوا اس کی شرمندگی پر بہلول نے کہا، اب میں تیرے سوال کا جواب بغیر کسی شرط کے دوں گا۔ اس پر ہارون نے پوچھا وہ کون سا درخت ہے جس کی عمر ایک سال ہے اس کی بارہ شاخیں ہیں اور ہر شاخ پر تیس پتے ہیں ان بتوں کا ایک رخ روشن اور دوسرا تاریک ہے۔ بہلول نے کہا یہ درخت سال، مہینے، دن اور رات ہیں۔ تمام حاضرین ان کی حاضر جوابی پر دنگ رہ گئے


--
Fi Aman Allah

with best wishes and regards
Khurram Shahzad
+92 - 333 - 5127596
Visit:
http://123iqra.com
http://123iqraa.blogspot.com
Read archives at:
http://yoursks.googlegroups.com

"صرف وہی چیز انسان کی قسمت میں ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے۔ سورہ النجم آئت 39"

No comments: