Monday, December 28, 2009

Importance of Mother

ماں کا مرتبہ
ایک دفعہ خواجہ بایزید بسطامی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ یہ مرتبہ آپ کو کیونکہ حاصل ہوا تو آپ نے فرمایا: "ماں کی دعا سے"۔ اس سلسلے میں آپ نے ایک واقعہ بیان کیا:
 ایک مرتبہ موسم سرما میں آدھی رات کے وقت میری ماں نے پانی مانگا میں پانی سے بھرا ہوا کوزہ ہاتھ میں لے کر حاضر ہوا لیکن والدہ سو گئیں میں نے نہ جگایا چنانچہ جب رات کے آخری حصے میں بیدار ہوئیں تو مجھے کوزہ لےے کھڑا دیکھا تو مجھ سے کوزہ لیا تو سردی کے مارے میرا ہاتھ کوزے سے چپکا ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی میرے ہاتھ کی کھال اکھڑ گئی۔
 ماں نے ترس کھا کر میرا سر بغل میں لیا اور چھاتی سے لگا کر بوسہ دیا، پھر کہا: "اے جان ِ پدر! تو نے بڑی تکلیف اٹھائی " ۔ یہ کہہ کر میرے حق میں دعا فرمائی : "اللہ تعالیٰ تجھے بخشے"۔ میری ماں کی دعا قبول ہوئی اور یہ سب دولت اسی دعا کی بدولت نصیب ہوئی۔


--
Fi Aman Allah

with best wishes and regards
Khurram Shahzad
+92 - 333 - 5127596
Visit:
http://123iqra.com
http://123iqraa.blogspot.com
Read archives at:
http://yoursks.googlegroups.com

"صرف وہی چیز انسان کی قسمت میں ہے جس کے لیے وہ کوشش کرتا ہے۔ سورہ النجم آئت 39"

No comments: