Friday, June 26, 2026

دنیا کا سچا قانون

یہ دنیا کا سچا قانون ہے. پودے کو پانی نہ دو... مرجھا جائے گا. رشتے کو وقت نہ دو... مرجھا جائے گا. جذبے کو محنت نہ دو... مرجھا جائے گا. خواب کو یقین نہ دو... مرجھا جائے گا. ہم سب مرجھا رہے ہیں. تھوڑا تھوڑا. روز. کیونکہ ہم دیکھ بھال کرنا بھول گئے ہیں. دل کی، روح کی، سکون کی،قرآن... جو کبھی مرجھاتا ہی نہیں پر ایک چیز ہے جو اس قانون سے ماروا ہے. قرآن. اللہ کا کلام. تم اسے الماری کی اونچی شلف پر رکھ دو... وہ شکوہ نہیں کرے گا. پر مرجھائے گا نہیں. اس کے حروف ایک بھی گھٹیں گے نہـیں. تم اسے مہینوں سے نہ کھولو... وہ شکوہ نہیں کرے گا. تم اسے بھول جاؤ... وہ تمہیں بھولے گا نہیں. تم اس سے روٹھ جاؤ... وہ انتظار کرے گا. قرآن کو ہماری دیکھ بھال کی ضرورت نہیں. قرآن خود دیکھ بھال ہے. وہ پانی ہے. وہ دھوپ ہے. وہ دیوار ہے. دنیا کی ہر چیز تمہاری محتاج ہے. پر قرآن؟ قرآن کے بغیر تم محتاج ہو جاؤ گے. جب قرآن سے دوری ہو گی: دل میں خشکی آ جائے گی. جیسے بنجر زمین. آنکھوں میں نمی نہیں رہے گی. سجدے میں رونا بھول جاؤ گے. فیصلوں میں روشنی نہیں رہے گی. ہر راستہ اندھیرا لگے گا. نیند آئے گی... پر سکون نہیں آئے گا. ہنسو گے... پر دل اندر سے روئے گا. بس سمجھ جاؤ. تم مرجھا ریے ہو. پتے زرد ہو رہے ہیں. شاخیں ٹوٹ رہی ہیں. کیونکہ جڑ... جڑ پانی سے کٹ گئی ہے. اور وہ پانی قرآن ہے.سوچو... تم ایک پودا ہو. گناہ دھوپ ہیں جو جلا رہی ہیں. پریشانیاں آندھیاں ہیں جو جھکا رہی ہیں. تنہائی سردی ہے جو منجمد کر رہی ہے. اب بتاؤ... پودا کیسے بچے گا؟ پانی کے بغیر؟ قرآن وہ پانی ہے جو: جلے ہوئے کو ٹھنڈک دیتا ہے. "الابذکر اللہ تطمعن القلوب" ٹوٹے ہوئے کو جوڑ دیتا ہے. "وشفاء لما فی الصدور ھدی للناس" یہ آیات... ایک قطرہ. اور مرجھایا ہوا دل پھر ہرا ہو جاتا ہے.روز ایک صفحہ. بس ایک. روز ایک آیات. بس ایک. ترجمے کے ساتھ. الماری سے اتارو. گرد جھاڑو. بوسہ دو.کھولو. پڑھو. چاہے سمجھ نہ آئے. آواز تو سنو. کیونکہ قرآن کی آواز خود ایک دعا ہے. جو قرآن کو وقت دیتا ہے... قرآن اسے وقت دیتا ہے. برکت والا وقت. جو قرآن کو سینے سے لگاتا ہے... قرآن اسے قبر میں سینے سے لگاتا ہے. میں نے اپنی زندگی میں ہر چیز کو مرجھاتے دیکھا. دوستی، محبت، عزت، شہرت... سب کو دیکھ بھال چاہیے تھی. صرف ایک چیز ایسی دیکھی... جو دوسروں کی دیکھ بھال کرتی ہے. وہ قرآن ہے.



#Quran #HolyQuran #Islam #IslamicReminder #IslamicQuotes #QuranReflection #QuranReminder #Faith #Iman #Dhikr #SpiritualGrowth #IslamicKnowledge #DailyReminder #IslamicMotivation #HeartHealing #QuranHealing #Muslim #Deen #Taqwa #IslamicInspiration #QuranQuotes #Allah #Guidance #IslamicPoster #UrduIslamicPost #UrduQuotes #IslamicInfographic #IslamicContent #IslamicEducation #Reminder

No comments: